پشاور میں آئس اور ڈانس گولیوں کی مبینہ فروخت، شہری تشویش میں مبتلا

پشاور کے مختلف علاقوں میں آئس اور ڈانس گولیوں کی مبینہ خرید و فروخت نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ چمکنی، شاہ پور، تہکال، ہشت نگری، پہاڑی پورہ، بڈھ بیر، پشتخرہ، حیات آباد، تاتارا، انقلاب، رحمان بابا، فقیر آباد، گل بہار، مچنی گیٹ، متھرا، پھندو اور ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں منشیات کی دستیابی کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتاریوں اور مقدمات کے باوجود منشیات کے کاروبار میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس بعض اوقات پرانے ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر کے کارروائی ظاہر کرتی ہے، لیکن اصل سپلائی نیٹ ورک اور بڑے ڈیلرز تک کارروائی نہیں پہنچتی۔

تشویشناک انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ منشیات کی مبینہ خرید و فروخت کے لیے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والے عناصر کا بھی سراغ لگایا جائے۔

کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کے حوالے سے بھی منشیات کے پھیلاؤ پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

شہریوں نے سی سی پی او پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بڑے ڈیلرز، سپلائرز اور مبینہ آن لائن نیٹ ورک تک پہنچا جائے، اور گرفتار ملزمان کے مقدمات کو قانونی تقاضوں کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک کے خاتمے کے عملی نتائج سامنے آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed