زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی شادی نہیں ہوئی

ہالی ووڈ اداکارہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق دونوں کی ابھی باضابطہ شادی نہیں ہوئی۔

زینڈایا کے معروف اسٹائلسٹ لا روچ نے ایمی ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ تقریب کے دوران وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ اور ٹام ہالینڈ کی کوئی باقاعدہ شادی کی تقریب نہیں ہوئی۔

اس سے قبل لا روچ نے دعویٰ کیا تھا کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ نے ایک نجی تقریب میں شادی کرلی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد دونوں کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی تھیں، تاہم جوڑے کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اب لا روچ نے اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زینڈایا فی الحال باضابطہ طور پر شادی شدہ نہیں ہیں۔

اسٹائلسٹ کے مطابق زینڈایا اور ٹام ہالینڈ اپنی آنے والی فلم ’ڈونے پارٹ 3‘ کی پریس مہم مکمل کرنے کے بعد شادی کریں گے۔

لا روچ نے یہ بھی کہا کہ زینڈایا طویل عرصے سے ٹام ہالینڈ کو اپنی زندگی میں شوہر کی حیثیت دیتی ہیں، تاہم باضابطہ شادی کی تقریب ابھی ہونا باقی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی زینڈایا کی عروسی لباس میں اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کو بھی جعلی قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed