پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری، فلم اور گلوکاری کے بعد باکسنگ کی باقاعدہ تربیت بھی شروع کردی ہے۔
ہانیہ عامر کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں اداکارہ کو باکسنگ کی مشق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے واضح کیا کہ ہانیہ عامر کی وائرل ہونے والی ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ نہیں۔
عثمان وزیر کے مطابق ہانیہ عامر کو باکسنگ کا شوق ہے اور وہ اس کھیل کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہانیہ عامر کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔







