انگلش کپتان ہیری بروک کی سری لنکا کیخلاف دھواں دار سنچری

انگلینڈ: انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ہیری بروک نے اپنی سنچری 42 گیندوں پر مکمل کی، جو ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، جبکہ انہوں نے ایک اوور میں 30 رنز بھی حاصل کیے۔

ہیری بروک اور جوز بٹلر کے درمیان 60 گیندوں پر 128 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جوز بٹلر نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے مقررہ اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

یوں انگلینڈ نے میچ میں سری لنکا کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed