سہیل آفریدی کا وزیرآباد میں قاتل پکڑنے کا دعویٰ

وزیرآباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں ان کے قتل کے لیے بھیجے گئے ایک شخص کو ان کی سکیورٹی ٹیم نے پکڑ لیا۔

سہیل آفریدی کے مطابق سکیورٹی ٹیم نے مشتبہ شخص کو حراست میں لیا اور اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ پکڑے گئے شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالا پولیس نے سہیل آفریدی کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قاتل قرار دینا قابل مذمت ہے۔

پولیس کے مطابق متعلقہ اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا اور اس نے پولیس کا کارڈ بھی دکھایا، تاہم اس کے باوجود اہلکار پر تشدد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے موقع پر مداخلت کرکے کانسٹیبل کو چھڑایا۔

سہیل آفریدی نے گزشتہ روز بھی سیالکوٹ میں اپنے دورے سے متعلق الزام عائد کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سیالکوٹ میں جس جگہ بھی گئے، حکومت نے اس گھر کو سیل کردیا اور جنریٹر بھی خراب کردیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed