عالم زیب چوک کا نام تبدیل کرنا ہرگزقابل قبول نہیں، میاں عدنان

انصاف یوتھ ونگ پشاور کے صدر میاں عدنان نے کہا ہے کہ دلہ ذاک روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر اور بیوٹیفیکیشن کا کام جاری ہے لیکن صوبائی قیادت بار بار اس چوک کو کبوتر چوک کے نام سے پکارتی ہے جبکہ یہ چوک اس حلقے سے عوامی نیشنل پارٹی کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عالم زیب خان جو شہید کئے گئے کے نام سے منسوب ہے۔ عدنان نے بتایا کہ چوک کا نام تمام سرکاری ریکارڈ کے مطابق عالم زیب شہید چوک ہے جبکہ شہید عالم زیب کا برخوردار پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم کارکن ہے۔ صدر یوتھ ونگ نے مزید کہا کہ چوک کا نام تبدیل کرنے یا پکارنے سے ہمارے کارکن شہید عالم زیب کے بیٹے کے دل کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کا ایساکرنے پر شدید احتجاج کیا جائے گا اور اپنے کارکن کے صف میں کھڑا ہوں گا جبکہ عالم زیب شہید چوک کا نام تبدیل کرنے کی ہرگز حمایت نہیں کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed