تیسرے یوتھ ون ڈے میں انگلینڈ انڈر 19 کی دو رنز سے فتح

تیسرے یوتھ ون ڈے میں انگلینڈ انڈر 19 کی دو رنز سے فتح

شکیل الرحمان

 

 

انگلینڈ انڈر 19 نے سر پال گیٹی گراؤنڈ، ورمزلی میں کھیلے گئے تیسرے یوتھ ون ڈے میں پاکستان انڈر 19 کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ جیک نیلسن نے 68 گیندوں پر 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ تھیو لیمی نے 58 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے 59 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور 124 رنز پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ اس موقع پر حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے 154 رنز کی زبردست شراکت قائم کی۔

حمزہ ظہور نے 65 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جبکہ حسنین عباس ڈار نے 67 گیندوں پر 56 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔

during the International ODI match between U19 England and U19 Pakistan at Guildford Cricket Club, Guildford, UK on 12 September 2026.

 

پاکستان کا اسکور 278 رنز تک پہنچا تو حسنین عباس ڈار آؤٹ ہوگئے، جس کے کچھ ہی دیر بعد حمزہ ظہور بھی پویلین لوٹ گئے۔ محمد سیام نے 8 گیندوں پر 14 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار رکھیں، ان کی اننگز میں 2 چھکے شامل تھے۔

آخری گیند پر پاکستان کو کامیابی کے لیے 4 رنز درکار تھے، تاہم قومی ٹیم صرف ایک رن حاصل کرسکی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا سکی۔

یوں انگلینڈ انڈر 19 نے سنسنی خیز مقابلہ صرف 2 رنز سے جیت لیا، تاہم چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو اب بھی 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کا چوتھا اور آخری یوتھ ون ڈے آج سر پال گیٹی گراؤنڈ، ورمزلی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed