پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت آئے گی، وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کرے گی اور یکم نومبر کو جالندھر کے میدان میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

انہوں نے یہ باتیں موہالی میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لوگو اور شیڈول کی نقاب کشائی کے موقع پر کہیں۔ اس ایونٹ کا انعقاد 27 اکتوبر سے جالندھر اور موہالی میں ہو رہا ہے جبکہ فائنل مقابلہ 5 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری بھولا ناتھ نے ایک مشترکہ خبری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں ایشیا کی چھ بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، چین، جاپان، کوریا اور ملائیشیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلا دیش اور عمان کو متبادل ٹیموں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے حکام نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی بھارت روانگی مکمل طور پر حکومت پاکستان کی منظوری سے مشروط ہے۔ حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ہی ٹیم بھارت بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed