لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

لبنانی وزیر داخلہ کی اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے۔

دورہ پاکستان کے دوران لبنان کے وزیر داخلہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور لبنان کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر اہم بات چیت ہوگی۔

لبنان کے وزیر داخلہ کے اس سرکاری دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed