بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف کارروائیوں کے دوران کمانڈر سمیت 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی ایک گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed