ڈیرہ میں دیرینہ دشمنی پر 4 افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا

سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ ، جنڈی بابر میں 4مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ میں علاقہ غلام صدیق کے رہائشی نظیر ولدخدا بخش نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھتیجا ناصر ولد جعفر سکنہ جنڈی بابر دکان عبدالعزیز لوہار پر موجود تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر فیض اللہ ولد اللہ داد ،رمضان ولد شیر زمان سمیت 2نامعلوم ملزمان موقع پر آئے جو پستول اور ریپیٹر 12بور سے مسلح تھے اور انہوں نے میرے بھیجتے پر فائرنگ کی جس سے لگ کر وہ شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگیا، وجہ عدوات ہماری سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed