دیر بالا میں امن و ترقی کیلئے اداروں اور عوام کا تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

دیر بالا میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم امن جرگہ منعقد ہوا۔ اس جرگے میں پاک فوج کے مقامی کمانڈنگ آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا، ڈپٹی کمشنر دیر بالا اور ضلع کے معزز مشران نے شرکت کی۔

جرگے کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دیر بالا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے عوام، ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک
فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ادارے اور عوام مل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ شرکاء نے دیر بالا میں پائیدار امن کے قیام اور علاقے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جرگے کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ملک میں دیرپا امن و استحکام اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed