ٹل میں تعلیم کی اہمیت پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ اسلام آباد چیئرمین پیرقیوم شاہ،کیڈٹ کالج کرک پرنسپل کرنل(ر)مشتاق خٹک،ممتاز خٹک،ملک جمیل خان سمیت علاقہ مشران،نوجوانان،سیاسی و سماجی شخصیت اور سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔سمینار سے کرنل(ر)مشتاق خٹک کا کہنا تھا کہ ٹل بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن والدین کو چاہئے کہ بچوں کی تعلیم کو بنیادی مقصد سمجھے۔انہوں نے ٹل طلبا کیلئے کیڈٹ کالج کرک میں مخصوص ایڈمیشن کوٹہ دینے کا اعلان کیا اور سماجی شخصات پیرقیوم شاہ اور طفیل محمد خان کے مطالبہ پر ایڈمیشن فیس تحصیل ٹل سٹوڈنٹس کیلے مکمل فری کرنے کا اعلان کیا۔اور یتیم۔غریب سٹوڈنٹ کیلئے بھی خصوصی رعایت کااعلان کیا۔اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن راٹس مومنٹ اسلام آباد چیئرمین پیرقیوم شاہ نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنگو تحصیل ٹل کی زمین ٹیلنٹ کے حساب کافی زبردست ہے لیکن سہولیات کا فقدان ہے کرنل(ر)مشتاق خٹک کا مشکور ہوں کہ تحصیل ٹل کے طلبا طالبات کیلئے یہاں تشریف لایں کیڈٹ کالج کرک میں ٹل دوآبہ اور مضافات کے سٹوڈنٹس کو داخل کرکے والدین اپنے بچوں کی روشن مستقبل بنائیں انہوں نے ضلع ہنگو معروف سماجی شخصیت طفیل محمد کی کاوشوں کی تعریف کی اور اپنے آرگنائزیشن کی جانب سے بہترین کارکردگی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔اور اس کے علاوہ تحصیل ٹل کے مختلف اداروں میں اعلی خدمات پر شہبازخان،عادل حمید،جاوید میاداد اور قومی کمیٹی صدر ملک اختراللہ جان سمیت کو بھی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔پیرقیوم اور کرنل مشتاق خٹک نے کوہاٹ بورڈ حالیہ میٹرک امتحانات میں ڈسٹرکٹ سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنمنٹ ہای سکول ٹل کے محمد صہیب کوکیڈٹ کالج اور ہیومن رائٹس کی جانب سے سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دے۔سمینار سے ممتاز جدون۔طفیل محمد۔ملک جمیل۔انتصار خان نے بھی خطاب کیا۔







