واجبات کی عدم ادائیگی، 1روز میں 20ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع

چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو اختر حمید خان کی ہدایت پر پیسکو ریجن میں ہائی لاس ٹرانسفارمرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، پیسکو سوات سرکل ٹیم نے تیمر گرہ ڈویژن میں نادہندگان کیخلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 3کروڑ 46لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک ہی روز میں 20ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق سپرانٹنڈنٹ انجینئر خالد کی ہدایت پر ایکسئین تیمرگرہ نے ہائی لاس ٹرانسفامرز کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا اور ثمر باغ سب ڈویژن میں 2کروڑ 46لاکھ روپے بجلی واجبات ادا نہ کرنے پر 12ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کردی جبکہ لعل قلعہ سب ڈویژن میں 1کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات پر 8ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی گئی ہے، بجلی منقطع ہونے پر علاقہ مکینوں نے بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے رضامندی ظاہر کی اور جرگے کے ذریعے پیسکو کیساتھ مذاکرات کئے، 15لاکھ روپے کی ادائیگی پر 1ٹرانسفارمر کی بجلی فوری بحال کر دی گئی جبکہ دیگر کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed