راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروائی گئی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کا دورانیہ چالیس منٹ رہا۔







