پشاور کے علاقے پشتخرہ میں بائیس سالہ نوجوان کرکٹر قتل

پشاور کے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں بائیس سالہ نوجوان کرکٹر کو پتھر کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ نامعلوم حملہ آور ان کی موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی لے گئے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ولی آباد کے رہائشی نائب آفریدی نے بتایا کہ ان کا بھائی عدنان آفریدی ولد شاہ زر گزشتہ شب دوستوں سے ملنے کے لیے گھر سے نکلا تھا، تاہم رات گئے تک واپس نہیں آیا۔

نائب آفریدی کے مطابق تاخیر ہونے پر جب وہ بھائی کی تلاش میں باہر نکلے تو ولی آباد کے قریب کچھ فاصلے پر عدنان آفریدی زخمی حالت میں ملے جن پر بھاری پتھر سے حملہ کیا گیا تھا، جبکہ ملزمان سیونٹی یا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل کی قیادت میں تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جدید سائنسی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed