وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام افراد کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔







