کراچی میں پوش علاقوں کی ڈکیتیوں میں ملوث سات رکنی گینگ گرفتار

 

کراچی کے پوش علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والا مبینہ گینگ گرفتار، سات ملزمان پکڑے گئے

کراچی: پولیس نے شہر کے پوش علاقوں میں گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ہاؤس رابری گینگ کے سات ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف صوبوں سے بتایا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، جن میں جوہر آباد، ڈیفنس اور خواجہ اجمیر نگری کے علاقے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 موبائل فونز، طلائی زیورات، اسلحہ، ایک کار اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے مسروقہ سامان کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے دیگر جرائم اور شہر میں ہونے والی مزید وارداتوں میں ممکنہ ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed