بھارت میں جنگلی پودے کی زہریلی پھلیاں کھانے سے دو کمسن بچیاں ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں پیش آیا، جہاں تین بچیاں دریا کے قریب کھیل رہی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق بچیوں نے مبینہ طور پر دریا کے کنارے اگنے والے جنگلی پودے کی پھلیاں توڑ کر کھائیں، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچیوں کی شناخت 4 سالہ ماہ نور، 6 سالہ چاہت اور 6 سالہ سادھیکا کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق بچیوں نے مبینہ طور پر ’’کسونڈی‘‘ نامی جنگلی پودے کی زہریلی پھلیاں کھائی تھیں، جس کے نتیجے میں دو بچیاں ہلاک ہوگئیں جبکہ تیسری بچی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔







