آسٹریا کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ ہیک

آسٹریا کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سائبر حملے کا نشانہ بن گئی، جس کے نتیجے میں ہیکرز نے وزارت کے مرکزی دفتر اور بیرون ملک سفارتی مشنز میں کام کرنے والے ملازمین کی ذاتی اور دفتری معلومات تک رسائی حاصل کرلی۔

وزارت خارجہ کے مطابق سائبر حملہ 12 اور 13 نومبر کے دوران کیا گیا، جس میں ملازمین کے نام اور دفتری رابطوں کی تفصیلات تک غیر مجاز رسائی حاصل کی گئی۔

آسٹریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ویب سائٹ ایک بیرونی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے زیر انتظام ہے، جہاں غیر مجاز رسائی کا واقعہ پیش آیا۔

وزارت نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ سائبر حملے کے پیچھے کون سا گروہ یا ملک ملوث ہے اور نہ ہی کسی مخصوص ملک پر شبہ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ سائبر حملے کے دوران عالمی سطح پر مائیکروسافٹ کی سروسز بھی متاثر ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed