بارش کے باعث فائنل منسوخ ہونے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ چیمپئن

پاکستان نے ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ ڈھاکہ میں پاکستان اور دفاعی چیمپئن بھارت کے درمیان فائنل میچ مسلسل بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکا، جس کے بعد میچ ریفری نے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم لیگ مرحلے کے تینوں میچز جیت کر ایونٹ میں سرفہرست رہی تھی۔ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط سات نومبر کو تمام شریک ٹیموں کو ارسال کیے گئے تھے، اور پاکستان پوائنٹس، رن اوسط اور ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں کے لحاظ سے بھارت سے بہتر پوزیشن میں رہا۔

فائنل کے فیصلے کے بعد بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر عبداللہ الفواد تھے، جنہوں نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر رنگپور رائیڈر کے ڈائریکٹر شہزاد اکبر سبحان اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ لیگ میچز میں پاکستان نے سری لنکا، بنگلادیش اور بھارت کو شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed