پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماء و حلقہ NA-44 کے سابق امیدوار قومی اسمبلی اور گورنر خیبر پختونخوا کے چچا حاجی رشید خان کنڈی نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔اس سلسلے میں حاجی رشید خان کنڈی نے پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انتخاب خان چمکنی سے پشاور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔حاجی رشید خان کنڈی کی آئندہ ہفتے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔







