پی ٹی آئی کے سابقہ صوبائی وزرا اور ضلعی صدر کو سیکیورٹی صورتحال کے باعث ہری پور اور ڈی ائی خان جیلوں میں منتقل کرنے کے لیے انتظامات شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ جیل کے بعض اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات کر دی گئی ہے گزشتہ شب شدید سردی کے باعث سابقہ صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا۔کامران بنگش اور عرفان سلیم کے پاس بوریا بستر موجود نہیں تھا تاہم گزشتہ روز ان کے قریبی رشتہ داروں نے ان کو سامان منتقل کر دیا ہے جبکہ دونوں صوبائی وزرا اور ضلعی صدر نے ایک کلاس اور بی کلاس میں منتقلی کے لیے قانونی تقاضے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے جیل ذرائع کے مطابق پشاور جیل میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث ہم نوعیت کے ملزمان کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کے حوالے سے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے پی ٹی ائی کی گرفتار ہونے والے تینوں رہنماں کو پشاور جیل سے منتقل کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے جبکہ انہیں علیحدہ علیحدہ بارکس میں منتقل کر دی ہے جبکہ ان کی نگرانی کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات شروع کر دی ہے گزشتہ روز درجنوں کارکنوں اور دیگر سیاسی شخصیات ان سے ملاقات کی لیے جیل میں آئے







