معدنی وسائل پر پہلا حق عوام کا’ سابق حکومت میں لوٹ مار ہوئی’ ثمر بلور

خیبرپختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے سابق ضلع ناظم فہد اعظم کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر کہا کہ صوبے کے معدنی وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے، انہوں الزام عائد کیا کہ سابق دور حکومت میں صوبے کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی گولڈ مائننگ ہوتی رہی اور اس کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جبکہ اس کیعلاوہ سابق پی ٹی آئی حکومت نے امن و امان پر کوئی توجہ نہیں دی۔ سابق ضلع ناظم فہد اعظم کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وسائل اور معدنیات پر سب سے پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے، لیکن سابق حکومت کے دور میں ان وسائل کے غیر قانونی استعمال کو نہیں روکا گیا۔ ان کا دعوی تھا کہ غیر قانونی گولڈ مائننگ سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد دہشت گردی میں استعمال ہو رہا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے امن و امان پر کوئی توجہ نہیں دی، ان کے مطابق سابق حکومت کو اپنے خاتمے کا اندازہ ہو چکا تھا اور گورنر راج یا ایمرجنسی کی باتیں سامنے آنے سے پہلے ہی صوبائی خزانہ خالی کر دیا گیا تھا۔ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ جب موجودہ حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالیں تو محکمہ اطلاعات کے پاس صرف 10 لاکھ روپے کے فنڈز موجود تھے۔ غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران اب تک چار مقامات کلیئر کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے 11 نومبر کو کوہاٹ پولیس کی جانب سے غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کیے گئے آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔اس موقع پر سابق سینیٹر بہرہ مند خان، میاں ہمایون شاہ کاکاخیل اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed