جنوبی وزیرستان ‘ ٹانک اور بنوں میں آپریشنز ‘ 22 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جہاں خوارج کے ٹھکانے کوموثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں خوارج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر 6 خوارج ہلاک کر دیے جبکہ ٹانک میں کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج کو ہلاک کرنے پر یکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور جرات کو سراہا ہے۔ گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed