روہنگیا مسمانوں کی نسل کشی’ میانمار فوج ذمہ دار قرار

اقوامِ متحدہ کی اعلی ترین عدالت نے 2017 میں فوجی آپریشنز کے دوران 10 ہزار روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کے مقدمے میں میانمار کو نسل کشی کے ارادے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) نے اس فوجی کریک ڈان سے متعلق اپنا فیصلہ سنایا جس کے نتیجے میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد روہنگیا، جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی، جان بچا کر ہمسایہ ملک بنگلادیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔3 گھنٹے تک فیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالتِ انصاف کے صدر یوجی ایواساوا نے کہا کہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ میانمار کی فورسز نے تقریبا 10 ہزار روہنگیا افراد کو قتل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز نے ہزاروں روہنگیا شہریوں کو قتل کیا، وسیع پیمانے پر جنسی تشدد کا ارتکاب کیا، بچوں کے خلاف انتہائی سنگین تشدد کیا اور بڑی تعداد میں بنگلادیش فرار ہونے کی کوشش کرنے والے روہنگیا پناہ گزینوں پر بھی حملے کیے۔انہوں نے جن مخصوص واقعات کا حوالہ دیا ان کے بارے میں عدالت نے قرار دیا کہ میانمار نے نسل کشی کے ارادے کے ساتھ یہ کارروائیاں کیں۔یہ مقدمہ مغربی افریقی ملک گیمبیا کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس نے 2019 میں میانمار پر روہنگیا آبادی کو تباہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed