چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23نومبر کو طلب کر لیا

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے اگلے ہفتے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 23 نومبر کو ہوگا، اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا۔اجلاس میں ہائیکورٹس ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار کیلئے قواعد مرتب کرنے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن 2024 رولز میں ترمیم پر بھی غور ہوگا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس ایجنڈے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175 اے (20) کے تحت ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی کے قواعد وضع کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن (اپوائنٹمنٹ آف ججز ) رولز 2024 میں ترمیم پر بھی غور کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed