پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ بڈھ بیر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قانون شکن عنصر کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں کی جانے والی کارروائی کے دوران سرِعام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
تھانہ بڈھ بیر پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے حوالات منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔







