)مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے پشاور میں پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں جدید مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر مشیر اطلاعات کو ریئل ٹائم ڈیٹا، ڈیجیٹل ڈیش بورڈز، ابتدائی انتباہی نظام اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم سمیت متاثرین کی مالی معاونت اور بحالی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، حکام نے بتایا کہ صوبے بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک سو پچاسی محفوظ کیمپ سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، جلوزئی کی ہیومینیٹیرین رسپانس فیسلٹی میں ضروری امدادی سامان ذخیرہ ہے، عوامی رہنمائی کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن سترہ سو چوبیس گھنٹے فعال ہے، اس موقع پر ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پاکستان کا جینڈر بیسڈ وائلنس اِن ایمرجنسیز فریم ورک جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا فریم ورک ہے جسے وزیر اعظم نے کاپ ٹوئنٹی نائن میں قومی دستاویز کے طور پر پیش کیا، یہ قدرتی آفات میں خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کے تحفظ کو مضبوط بناتا ہے۔







