سیکیورٹی صورتحال کے باعث شاہی مہمان خانے کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ایف سی کے درجنوں اہلکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے تعینات کر دیے گئے ہیں شاہی مہمان خانے میں بعض اہم شخصیات کی موجودگی کے باعث سیکیورٹی صورتحال مزید سخت کر دی گئی ہے پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی تعینات کر دیا گیا ہے صدر روڈ اور ڈبگری گارڈن کی طرف انے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ نزدیکی رہائشی سرکاری ملازمین کی کوارٹرز میں رہائشی ملازمین کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ پشاور میوزیم کی طرف جانے والے راستے کو بھی جزوی طور پر بند کر دی گئی ہے پشاور میں غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔سکیورٹی صورتحال کے باعث پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں جب کریڈٹ زون کی سیکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔







