پشاور ہائیکورٹ کا لاپتہ 12 سالہ بچے کی فوری بازیابی کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے فقیر آباد سے لاپتا ہونے والے 12 سالہ بچے عمان کی بحفاظت بازیابی کے لیے پولیس کو مزید متحرک ہونے اور تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو بچے کی جلد بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بچے کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے بھی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے بچے کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت کی کہ 12 سالہ بچے عمان کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے پولیس کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بچے کو آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کو بچے کی بازیابی کے لیے اب تک کی جانے والی کوششوں سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر 2026 تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed