پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں "پاک چین مشترکہ نمائش برائے چینی مٹی کے نوادرات اور عصری فنون” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے کیا۔
تقریب کے شرکاء اور منتظمین کے مطابق یہ تاریخی نمائش چینی مٹی (پورسلین) کے فن کی لازوال خوبصورتی، دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی ورثے اور پاکستان و چین کے عصری فنکارانہ اظہار کو اجاگر کرتی ہے۔ اس نمائش میں دونوں ممالک کے فنکاروں کے نادر نمونے اور تخلیقات رکھی گئی ہیں جو عوام اور فنونِ لطیفہ کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ثقافتی اور فنکارانہ تبادلے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور یہ مشترکہ نمائش پاکستان اور چین کی لازوال اور آہنی دوستی کی ایک روشن علامت ہے۔







