پشاور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) پشاور زون کی جانب سے پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج حیات آباد میں طلباء اور اساتذہ کے لیے خصوصی سائبر کرائم آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر (CCRC) پشاور فیصل طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منعقد کیا، جس میں طلباء، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران ماہرین نے شرکاء کو سائبر سیفٹی، آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ طلباء کو اپنی ذاتی معلومات اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے، آن لائن گیمنگ کے دوران ہونے والے ممکنہ فراڈ اور مالیاتی دھوکہ دہی سے بچاؤ کے عملی طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء کو پیکا ایکٹ (PECA 2016 ترمیم شدہ 2025) کی اہم قانونی شقوں، سائبر جرائم کی نوعیت اور این سی سی آئی اے کے آن لائن شکایتی پورٹل و ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات درج کرانے کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔ سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں طلباء نے ماہرین سے آن لائن تحفظ سے متعلق سوالات کیے، جبکہ اسکول انتظامیہ نے ڈیجیٹل شعور اجاگر کرنے پر این سی سی آئی اے کی کاوشوں کو سراہ







