صوبہ بھر میں بعض سی این جی سٹیشنز کیخلاف کارروائی کی منظوری

وفاقی حکومت نے پابندی کے اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں سی این جی سٹیشنز کے خلاف کاروائی کی منظوری دے دی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں پابندی کے باوجود سی این جی اسٹیشن چلانے والے اسٹیشن کی نشاندہی کر دی گئی ہے پہلے مرحلے میں انہیں نوٹسز دینے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام سٹیشنز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا پشاور میں ایم ایم سی ایف ڈی 35 گیس کوٹے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور مجموعی طور پر کھیت 50 سے 55 تک پہنچ گیا ہے پشاور میں اندرونی شہر رنگ روڈ فقیر اباد سوئی نادرن گیس کی دفاتر کے قریب سمیت شہر کے مختلف مقامات پر خلاف ورزی کرنے والے اسٹیشنز کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد ان اسٹیشنز کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ ائندہ مہینے سے اسٹیشنز کو مکمل طور پر دو مہینے کے لیے بند کر دیا جائے گا پشاور میں بیشتر سی این جی سٹیشنز غیر قانونی پریشرز مشین کا استعمال بھی کر رہے ہیں جس کی نشاندہی کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed