کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الگ الگ مقدمات میں نامزد ملزم محمد یاسین کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)خیبر کے حوالے کردیا۔ملزم محمد یاسین سکنہ سلطان خیل لنڈی کوتل کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر نے مقف اختیار کیا کہ ملزم مبینہ طور پر دہشت گردی اور کالعدم تنظیم کے لیے سہولت کاری میں ملوث ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کے لیے تربیت اور دیگر سہولت کاری کی سرگرمیوں میں بھی مبینہ طور پر ملوث رہا ہے۔ ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کے حوالے سے مزید تفتیش کرنا ضروری ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو تفتیش کے لیے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جائے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر مبینہ ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں۔عدالت نے تفتیشی افسر کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی خیبر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed