وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے تھری ایم پی او کے مقدمات پر پشاور ہائیکورٹ کو سماعت سے روکنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق ایڈمنسٹریٹو کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں تھری ایم پی او کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں 12 اکتوبر کو تھری ایم پی او کے مقدمات دائر کیے گئے تھے، تاہم اب تھری ایم پی او کے نئے دائر ہونے والے مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق متعلقہ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مقدمات کے سلسلے میں متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔







