نڈر 19 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست

شکیل الرحمان

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان انڈر 19 نے متحدہ عرب امارات انڈر 19 کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ پاکستان نے 225 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے اپنی برتری ثابت کردی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 120 گیندوں پر 139 رنز بنائے، جس میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دوسرے اوپنر جہانگیر بلال نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 87 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے۔
دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 153 رنز جوڑ کر پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔ بعدازاں عثمان خان نے عبدالقادر کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 72 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو 37.3 اوورز میں 225 رنز تک پہنچا دیا۔ عبدالقادر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عثمان خان 139 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے نوراللہ ایوبی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 70 رنز بنائے، ان کی اننگز میں تین چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ یاین رائے نے 47 رنز جبکہ زین اللہ رحمانی نے 28 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد سیام نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ علی رضا، رضوان اللہ اور حسنین عباس در نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نقاب شفیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے شاندار بیٹنگ اور مؤثر بولنگ کی بدولت افتتاحی مقابلہ یکطرفہ انداز میں اپنے نام کیا۔ عثمان خان کی ناقابل شکست سنچری اس کامیابی کا نمایاں ترین پہلو رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed