9 مئی واقعات ‘ پی ٹی آئی حکومت کے بند کردہ 275 کیسز دوبارہ بحال کرنیکی منظوری

نو مئی کے 275 کیسز کی بحالی کی منظوری دے دی گئی ہے۔کیپیٹل سٹی پولیس نے نو مئی کے علاوہ دیگر اہم مقدمات کے بارے میں جانچ پڑتال کا سلسلہ پولیس ذرائع کے مطابق شروع کر دیا ہے پشاور میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی امکانات پیدا ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق نو مئی کی کے کیسز میں اراکین صوبائی اسمبلی قومی اسمبلی کے خلاف ختم ہونے والے مقدمات دوبارہ بحال کیے جا رہے ہیں نو مئی کے 275 سے زائد کیسز مردان پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سابقہ معزول حکومت میں ختم کر دی گئی تھی جس کی بھی باقاعدہ طور پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی تاہم بعض کیسز ختم نہیں کی گئی تھی ریاستی اداروں ۔سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے توڑ پھوڑ جلا گھیرا ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے مقدمات کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا مقدمات کو دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے موجودہ سیٹ اپ کی جانب سے لا ڈیپارٹمنٹ سے تجاویز طلب کی تھی سرکاری ذرائع کے مطابق ان تجاویز کی روشنی میں نو مئی کے تمام مقدمات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری مرحلے وار طور پر دیے جا رہے ہیں اور معزول دور حکومت میں دی گئی ریلیف کو ختم کیا جا رہا ہے کارکنوں کی گرفتاریوں کی بھی امکانات پیدا ہو گئے ہیں کیپیٹل سٹی پولیس نے نو مئی کے مقدمات کے حوالے سے ممکنہ گرفتاریوں کی لیے تفصیلات کے حوالے سے جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا ہے سابقہ دیگر اہم مقدمات میں بھی سیاسی شخصیات کی گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed