مشیر کھیل و امورِ نوجوانان ڈاکٹر سرفراز علی کا ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کا دورہ

گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان ڈاکٹر سرفراز علی نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کا اپنا پہلا دورہ کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آمد پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان مجاہد اور ان کی ٹیم نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد مشیر کھیل نے ڈائریکٹوریٹ کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے مشیر کو ڈائریکٹوریٹ کے قیام، منشور، دائرہ کار، یکٹ و قواعد اور تعارفی پرزنٹیشن دی۔ اس موقع پر زیرِ تعمیر جوان مراکز سمیت جاری و نئے فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ پرزنٹیشن زوم کے ذریعے تمام ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرز کو لائیو دکھائی گئی، جس کے بعد مشیر نے آن لائن پلیٹ فارم پر افسران سے اجلاس بھی کیا۔

ڈاکٹر سرفراز علی نے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کی ترقی، قیادت سازی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ کے تمام اقدامات میں اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed