تحصیل شبقدر کی یونین کونسل مٹہ مغل خیل کے گاں اسد آباد میں نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہونے پر 28گھرانوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔مقامی ذرائع کے مطابق بائیکاٹ کرنے والے گھرانوں کا موقف ہے کہ علاقے میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ درپیش ہے، جس کے حل کے لیے وہ مختلف فورمز پر آواز اٹھا چکے ہیں، تاہم تاحال ان کے مطالبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب تک نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا، 28گھرانے اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے نہیں پلوائیں گے۔علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ پولیو مہم متاثر ہونے سے بچائی جاسکے اور بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری رہ سکیں۔







