بیگو لائیو اور لائیکی کی پاکستان میں باضابطہ رجسٹریشن مکمل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ’بیگو لائیو‘ اور ’لائیکی‘ کو ’بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے تحت ملک میں باضابطہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔ پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام 2021 کے آن لائن مواد سے متعلق رولز کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے امید ظاہر کی ہے کہ اس باقاعدہ رجسٹریشن سے پاکستان میں صارفین کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے، آن لائن مواد کی منصفانہ جانچ پڑتال اور ذمہ دارانہ استعمال کے رجحان کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ سنگاپور کی بیگو ٹیکنالوجی کا ’بیگو لائیو‘ ایک لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے صارفین اپنا ٹیلنٹ پیش کر کے ورچوئل گفٹس اور رقم کما سکتے ہیں، جبکہ ’لائیکی‘ مختصر ویڈیوز کی تیاری اور شیئرنگ کا مقبول پلیٹ فارم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed