پشاور پولیس کی کھلی کچہری میں دی گئی درخواست پر 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا تنازعہ حل

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور باہمی تنازعات کے حل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دو فریقین کے درمیان مالی تنازع خوش اسلوبی سے ختم کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فریقِ اول راحت شاہ ولد اسلم خان نے فریقِ دوم گلداد ولد گلستان کے خلاف پلاٹ کی خرید و فروخت کے عوض ساڑھے پانچ لاکھ (۵ لاکھ ۵۰ ہزار) روپے کی رقم کے تنازعے کے حل کے لیے کھلی کچہری کے دوران سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو درخواست پیش کی تھی۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی خزانہ سرکل احسان اللہ مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داؤد زئی قاضی نثار احمد نے دونوں فریقین کو طلب کیا۔ پولیس نے باہمی گفت و شنید کے ذریعے اس تنازعے کا پرامن حل نکال لیا۔

تنازعے کے خوش اسلوبی سے خاتمے پر دونوں فریقین نے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے مؤثر کردار اور عوام دوست اقدامات کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed