شکایات کے ازالے میں تاخیر برداشت نہیں، سی سی پی او پشاور کی افسران کو سخت ہدایت

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اوپن ڈور پالیسی کو مزید فعال اور بااثر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے عوامی شکایات کی حل میں غیر ضروری تاخیر پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی براہِ راست جوابدہی کا طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ اور فوری داد رسی کو یقینی بنانا ہے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق کھلی کچہری میں ایسے سائلین کے مسائل کی سماعت کی گئی جن کی درخواستوں پر پیش رفت سست روی کا شکار تھی یا جنہیں بار بار سینئر پولیس افسران کے دفاتر کے چکر لگانے پڑ رہے تھے۔ سی سی پی او نے متعلقہ افسران کی موجودگی میں شہریوں کے موقف کو براہِ راست سنا اور موقع پر ہی افسران سے جواب طلبی کی، نیز مسائل کو فوری اور طے شدہ وقت کے اندر حل کرنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے۔

درخواستوں میں تاخیر اور سائلین کو درپیش مشکلات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او نے غفلت برتنے والے افسران کی سرزنش کی اور واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں سستی یا لاپروائی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے زور دیا کہ شہریوں کی عزتِ نفس کا احترام اور مظلوموں کو فوری انصاف کی فراہمی پشاور پولیس کا بنیادی فرض ہے، اور تمام افسران کو موصول ہونے والی شکایات پر مقررہ مدت کے اندر عملی پیش رفت یقینی بنانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed