پشاور: گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی 3 بچے جاں بحق

پشاور کے علاقے پجگی روڈ پر واقع ایک مکان میں مبینہ گیس لیکج کے باعث گیس سلنڈر کا خوفناک دھماکا ہوا، جس کی شدت سے گھر کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر نکال کر تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق زیرِ علاج 4 بچوں میں سے 3 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک بچی اور خاتون فی الوقت اسپتال میں علاج زیرِ علاج ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کی اور حکام کو زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت دی ہے۔ ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈروں کے استعمال اور سیفٹی چیکنگ کے عدم وجود کے باعث ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed