وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈی سیز کو اسپتال بہتر بنانے کی 3 دن کی مہلت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کی ابتر صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام ڈی سیز کو طبی سہولیات کے امور بہتر بنانے کے لیے تین دن کی حتمی مہلت دی ہے۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے اسموگ کی روک تھام کے لیے فصلوں کی باقیات جلانے کے عمل کو مکمل طور پر روکنے کا حکم جاری کیا، جبکہ سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس اور مین ہولز کی سو فیصد فعالیت کو بھی فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے برتی جانے والی کسی بھی قسم کی غفلت براہِ راست صوبائی حکومت اور ان کی اپنی ساکھ کو متاثر کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed