کراچی میں عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں منگھو پیر روڈ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں عمارت کا کچھ حصہ گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ جگہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اب ملبے تلے مزید کسی کے دبے ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات اور کسی بھی قسم کی غفلت سے متعلق فوری آگاہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed