ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 7سالہ بچے اور خاتون کی فائرنگ سے گھر میں داخل ہونے والا چور ہلاک ہو گیا، واقعہ تختہ بیگ کے علاقے شاکس میں حمید سروس کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے شخص پر گھر میں موجود خاتون اور سات سالہ بچے نے فائرنگ کردی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں داخل ہونے ولاا چور مبینہ طور پر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص افغان شہری تھا۔ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے جمرود، تختہ بیگ کی حدود شاکس میں ایک شخص مبینہ طور پر چوری کی غرض سے گھر میں داخل ہوا، تو اس دوران گھر میں موجود خاتون اور سات سالہ بچے نے اس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے گھر میں داخل ہونے والا شخص موقع پر ہلاک ہوگیا، واقعہ حمید سروس کے قریب پیش آنے کے باعث علاقے میں اس کی اطلاع پھیل گئی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص افغان شہری تھا، تاہم اس کی شناخت اور واقعے سے متعلق دیگر تفصیلات کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔







