گلبرگ پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے تھانہ گلبرگ نے کارروائی کرتے ہوئے راہ چلتے شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ فونز برآمد کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ سرکل دوست محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فہیم شاہ خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد محترم اور آصف اللہ کو گرفتار کیا۔ ضلع کرم کے رہائشی اور حال مقیم اسکیم چوک بڈھ بیر دونوں ملزمان مختلف علاقوں میں موقع ملتے ہی شہریوں سے موبائل فونز چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہریوں کاشف علی اور نعمان پرویز نے موبائل فون چھیننے کے واقعات سے متعلق تھانہ گلبرگ میں الگ الگ رپورٹس درج کرائی تھیں، جس پر پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ تفتیشی ٹیم نے سائنسی و روایتی طریقوں سے سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور ان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed