ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی اور کاروباری برادری کے مابین تعاون کو فروغ دینے، مقامی صنعتوں کے مسائل کے حل، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، طلبہ کے لیے انٹرن شپ، نوجوانوں کی کاروباری تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یونیورسٹی کے علمی، تحقیقی اور تکنیکی تجربے کو صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے بروئے کار لایا جائے۔ اس مقصد کے لیے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ تعاون، مفاہمتی یادداشت (MoU) اور مشترکہ رابطہ کمیٹی کے قیام کی تجاویز بھی زیرِ بحث آئیں، تاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں سرمایہ کاری، کاروبار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ اجلاس  میں ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابقہ صدر انعام اللہ،نائب صدر زوہیب ضیاء ۔ ایگزیکٹیو ممبران کمال اسلم ، شاہ نواز جبکہ ملاکنڈ یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس ۔ ڈاکٹر عثمان ۔ڈاکٹر فضل سبحان اور مسعود مظہر سمیت دیگر شرکت کی اور انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے مشترکہ کوششوں سے صنعت تجارت کے عملی اقدامات اٹھانے کا اعادہ کیا۔ وائس چانسرڈاکٹرمحمدادریس نےصدرانعام اللہ کوشلیڈجبک انعام اللہ نے پختون روایت کے مطابق چادر پہناکر ملاکنڈیونیورسثی کا شکریہ ادا کرداہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed