مستحقین کو بی آئی ایس پی سے سستی ایل پی جی ملے گی

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے مستحق افراد کو ایل پی جی پر خصوصی ریلیف فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے ایل پی جی کی واقعی قیمت 450 روپے فی کلو بنتی ہے اور کچھ عناصر نے اس پر ناجائز منافع خوری کی، تاہم حکومت عوام کو مناسب اور سستی ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

وزیر پیٹرولیم کے مطابق ایل پی جی کی درآمد کو مسابقتی بنیادوں پر کھولا جا رہا ہے تاکہ تمام کمپنیاں اپنی ویب سائٹس پر سرکاری ریٹ واضح کریں۔ مزید برآں، مقامی ایل پی جی کی فراہمی شفاف آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے دسمبر اور جنوری کے شدید سرد مہینوں میں ملک بھر میں گیس کی بلاعطل فراہمی برقرار رکھی جا سکے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام پر اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایل پی جی سے متعلق ان تمام اہم فیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ نے دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed